گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والi کانگریس اور ایس پی فطری طور پر خواتین مخالف ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ
- اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے پہلے وزیر اعلی کی صحافیوں سے بات چیت لکھنؤ، 30 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس سے قبل کانگریس، سماج وادی پارٹی اور انڈیا اتحاد پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ان دونوں جماعتو
گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والi کانگریس اور ایس پی فطری طور پر خواتین مخالف ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ


- اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے پہلے وزیر اعلی کی صحافیوں سے بات چیت

لکھنؤ، 30 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس سے قبل کانگریس، سماج وادی پارٹی اور انڈیا اتحاد پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ان دونوں جماعتوں کو خواتین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ میں ترمیم کو روکنے کے ان کےطرز کی مذمت کرنے کے لیے خصوصی اجلاس بلایا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج صبح اسمبلی اجلاس سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کی۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ پارٹیاں فطری طور پر خواتین مخالف ہیں۔ خواتین کی بے عزتی ان کے وجود میں پیوست ہے۔ ریاست میں جب بھی ایس پی کی حکومت آئی ہے، خواتین کے خلاف مظالم اور وحشیانہ واقعات نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ ایس پی حکومت کے دوران ”دیکھ سپائی ، بٹیا گھبرائی“ جیسے نعرے بن گئے تھے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س کا واقعہ ہو یا خواتین کے خلاف دیگر مظالم، ان کی شبیہ جگ ظاہر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس داغ مٹانے کا اچھا موقع تھا، وہ ناری شکتی وندن ترمیمی بل کی حمایت کرکے اپنی خواتین مخالفشبیہ کو بدل سکتے تھے، لیکن انہوں نے یہ موقع گنوا دیا، اب یہ جماعتیں مسلسل اس مہم میں مصروف ہیں کہ یہ ترمیم اور ایکٹ نافذالعمل نہ سکیں۔ اپوزیشن نے ایسی کوششیں کیں جن سے ریاست اور ملک میں نظام پر سوالات کھڑے ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موضوع پر جمعرات پورے دن بحث ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جائے گا کہ ان کی قیادت میں خواتین کو عزت، احترام، خود انحصاری اور بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے پالیسی سازی میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ شاہ بانو کیس سے لے کر آج تک کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ جمعرات کی بحث میں ایس پی، کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی اور دیگر حلیفوں اور ان کے خواتین مخالف کردار کو پوری طرح بے نقاب کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے قانون ساز پارٹی کے تمام اراکین سے بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایس پی اور کانگریس کے ارکان سے کہا کہ اگر ان میں اخلاقی ہمت ہے تو وہ شرکت کریں اور واضح طور پر بتائیں کہ انہوں نے ناری شکتی وندن ترمیمی بل کی مخالفت کیوں کی۔ اس مخالفت کے پیچھے ان کا مقصد کیا تھا؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ ان کے قائدین نے غلط کام کیا ہے تو ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معافی مانگیں یا مذمتی قرارداد پاس کر کے خواتین مخالف رویے کی مذمت میں حصہ لیں۔ جن لیڈروں نے آدھی آبادی کو سیاسی بااختیار بنانے اور ریزرویشن کے فوائد سے محروم رکھا، ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande