تلنگانہ: ہنومنت راؤ پسماندہ طبقات کی بہبود کے مشیر اور سابق ڈی جی پی شیوادھر ریڈی ریاستی سلامتی کے مشیر مقرر
حیدرآباد، 30 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی وی ہنومنت راؤ کو پسماندہ طبقات کی بہبود کے مشیر کے طور پر اور سابق ڈی جی پی بی شیوادھر ریڈی کو جو آج ریٹائر ہوئے ہیں، کو ریاستی سلامتی کا مشیر مقرر کیا ہے۔ ریاست کے
تلنگانہ: ہنومنت راؤ پسماندہ طبقات کی بہبود کے مشیر اور سابق ڈی جی پی شیوادھر ریڈی ریاستی سلامتی کے مشیر مقرر


حیدرآباد، 30 اپریل (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی وی ہنومنت راؤ کو پسماندہ طبقات کی بہبود کے مشیر کے طور پر اور سابق ڈی جی پی بی شیوادھر ریڈی کو جو آج ریٹائر ہوئے ہیں، کو ریاستی سلامتی کا مشیر مقرر کیا ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی وی ہنومنت راو¿ کو ریاستی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح سینئر آئی پی ایس افسر بی شیوادھر ریڈی جو جمعرات کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، کو تین سال کی مدت کے لیے پولیس، امن و قانون، داخلی سلامتی، منشیات پر قابو پانے اور سڑک کی حفاظت سے متعلق امور کے لیے حکومت کا ریاستی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande