
حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آج سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 2026 کا ٹائم ٹیبل جاری کیا۔ امتحانات 5 جون سے شروع ہوں گے اور12 جون کواختتام پذیرہوں گے۔
ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 2026 کا ٹائم ٹیبل
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات صبح 9:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔
فزیکل اور بائیو لوجیکل سائنس کا پیپر صبح 9:30 سے 11:00 بجے تک ہوگا۔
امتحان کا شیڈول یہ ہے:
ہسٹری — 5 جون
پہلی زبان — 6 جون
دوسری زبان — 7 جون
تیسری زبان — 8 جون
ریاضی — 9 جون
فزیکل سائنس — 10 جون
حیاتیاتی سائنس — 11 جون
سماجی علوم / او ایس ایس سی پہلا زبان پیپر — 12 جون
او ایس ایس سی دوسرا زبان پیپر — 13 جون
تلنگانہ کے ایس ایس سی امتحان 2026 میں کل 5,16,815 طلبہ نے امتحان دیا۔
ان میں سے 4,91,774 طلبہ پاس ہو گئے۔ کامیابی کی شرح 95.15 فیصد رہی، جو پچھلے سال سے 2.37 فیصد زیادہ ہے۔5,731 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا، یعنی وہاں کے سب طلبہ پاس ہو گئے۔
جبکہ 6 نجی اسکول ایسے تھے جہاں کوئی بھی طالب علم پاس نہیں ہوا۔
ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق