تلنگانہ کے نئے پولیس سربراہ سی وی آنند کی وزیراعلی سے ملاقات
حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س) ۔ ریاست تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی سی وی آنند آئی پی ایس نے آئی سی سی سی میں ریاستی وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ سینئیرآئی پی ایس عہدیدارجنہیں پولیسنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہیں ڈی جی پی کے طورپرمقررکیا گیا ہے ۔30 اپریل ک
نئے ڈی جی پی سی وی آنند کی وزیراعلی سے ملاقات


حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س) ۔ ریاست تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی سی وی آنند آئی پی ایس نے آئی سی سی سی میں ریاستی وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ سینئیرآئی پی ایس عہدیدارجنہیں پولیسنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہیں ڈی جی پی کے طورپرمقررکیا گیا ہے ۔30 اپریل کو ڈی جی پی شیودھر ریڈی ریٹائرہورہے ہیں جس کے بعد وہ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھال لیں گے۔1991 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سینئیر آئی پی ایس سی وی آنند نے حیدرآباد کمشنرکے طورپردومرتبہ اورسائبر آباد کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

حیدرآباد کے زچگی خانہ میں پیدا ہونے والے سی وی آنند اپنی اسکولی تعلیم حیدرآباد پبلک اسکول سے کی اورنظام کالج سے گریجویشن کیااورعثمانیہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ اپنی پہلی کوشش میں سیول کلیئرکرنے کے بعدآنند نے ورنگل میں اے ایس پی کے طورپراپنی پہلی پوسٹنگ کے ساتھ سرویس جوائن کی ۔ نظام آباد میں ایس پی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ سی وی آنند کے سرویس کے پہلے نو سال نکسل سے متاثرہ اضلاع میں تھے ۔ جہاں انہوں نے ذاتی طورپرفورس کی قیادت کی اورفائرنگ کے تبادلے اورانکاونٹرمیں حصہ لیا۔ سی وی آنند کو صدرجمہوریہ کے بہادری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande