یوپی کے فیروز آباد کی لڑکی میگھالیہ کے سوہرا آبشار میں گر کر لاپتہ
سوہرا (میگھالیہ)، 30 اپریل (ہ س)۔ میگھالیہ کے سوہرا علاقے میں واقع ایک مشہور آبشار پرسیر و سیاحت کے لئے اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع سے گئی ایک 15 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میگھالیہ پولیس کے باضابطہ ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ی
Meghalaya-Sohra-Waterfall-Firozabad-UP-Teenage-Gir


سوہرا (میگھالیہ)، 30 اپریل (ہ س)۔ میگھالیہ کے سوہرا علاقے میں واقع ایک مشہور آبشار پرسیر و سیاحت کے لئے اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع سے گئی ایک 15 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میگھالیہ پولیس کے باضابطہ ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ،لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے اس علاقے میں آئی تھی۔ آبشار کے قریب تصویر لینے کی کوشش کے دوران ،وہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور ایک گہرے قدرتی تالاب میں گر گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ دن بھر کی بچاو کی مہم کے باوجود رات گئے تک لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔حکام کے مطابق اندھیرے اور علاقے کے ناقابل رسائی ہونے کی وجہ سے غروب آفتاب کے بعد تلاش کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔ ضلع کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم ( ایس آر ٹی) نے جمعرات کی صبح دوبارہ تلاشی مہم شروع کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande