آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدور جاں بحق، ایک شدید زخمی
گھٹال، 30 اپریل (ہ س)۔ مغربی میدنی پور ضلع کے چندرکونہ قصبے میں جمعرات کی دوپہر کو آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مرنے والوں کی شناخت شہاب الدین منڈل (55) اور لٹن منڈل (37) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں مادھو پور علاقہ کے رہ
بجلی


گھٹال، 30 اپریل (ہ س)۔ مغربی میدنی پور ضلع کے چندرکونہ قصبے میں جمعرات کی دوپہر کو آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مرنے والوں کی شناخت شہاب الدین منڈل (55) اور لٹن منڈل (37) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں مادھو پور علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ اس واقعے میں ایک اور مزدور کاجل ملک شدید زخمی ہو گیا۔ وہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اطلاعات کے مطابق چندرکونا ٹاو¿ن کے وارڈ نمبر 3 کے مادھو پور علاقے میں تین مزدور درخت کاٹ رہے تھے۔ اچانک آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ جائے وقوعہ پر دو کارکن شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں کو فوری طور پر چندرکونا رورل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے شہاب الدین اور لٹن کو مردہ قرار دیدیا۔ واقعہ سے علاقے میں سوگ کی فضاءپھیل گئی ہے۔

پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر جانچ کے لیے بھیج دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande