
حیدرآباد ، 29 اپریل (ہ س) ۔
تلنگانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ(ایس ایس سی ) امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان آج 29 اپریل کوکیا گیا ۔
کے کیشوا راؤ، مشیربرائے حکومت تلنگانہ(عوامی امور) نے دوپہرتقریباً 2 بجے نتائج کا اعلان کیا۔
ہرمضمون کوپاس کرنے کے لیے طلبہ کوکم ازکم 35 فیصد نمبرحاصل کرنے ہوتے تھے۔ اگروہ کسی مضمون میں فیل ہوتے ہیں تووہ سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ طلباء اوروالدین درج ذیل مراحل پرعمل کرکے نتائج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ پرطلباء کو اپنے داخلہ کارڈ سے دیگرتفصیلات کے ساتھ اپنے رول نمبرزدرج کرنے چاہئیں۔اس سال، تقریباً5.15 لاکھ ریگولرطلباء نے امتحانات میں شرکت کی،جو14 مارچ سے 13 اپریل تک منعقد ہوئے تھے۔ قبل ازیں حیدرآباد کے پولیس کمشنروی سی سجنار نے تلنگانہ ایس ایس سی امتحان کے نتائج 2026 کے اجراء کے بعد طلبہ، والدین اور اساتذہ سے پرسکون اورمعاون رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امتحان کے نتائج کسی طالب علم کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوتے بلکہ یہ ایک طویل سفرکاایک چھوٹا ساحصہ ہوتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق