
جموں، 29 اپریل (ہ س)۔
جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دھنور، لکھن پور کے علاقے میں تقریباً 17.71 گرام ہیروئن (چٹا) جیسی منشیات برآمد کر کے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ایک معتبر ذریعے سے موصول خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن لکھن پور کی قیادت میں، ایڈیشنل ایس پی کٹھوعہ اور ڈی ایس پی ڈی اے آر کٹھوعہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے دھنور میں کیندریہ ودیالیہ کے قریب ناکہ چیکنگ قائم کی۔
چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص نوین کمار ولد ہنس راج سکنہ وارڈ نمبر چار دھنور، تحصیل و ضلع کٹھوعہ کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 17.71 گرام ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد ہوا، جسے ضبط کر کے ملزم کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن لکھن پور میں ایف آئی آر نمبر 40/2026 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کٹھوعہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو اطلاع دیں ،اطلاع دہندہ کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر