حیدرآباد سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 مئی کو روانہ ہوگا، محمد اظہرالدین کا ایئرپورٹ انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 مئی کو روانہ ہوگا، محمد اظہرالدین کا ایئرپورٹ انتظامات کا جائزہحیدرآباد، 29 اپریل (ہ س)۔ حج 2026ء کے تلنگانہ عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا 4 مئی سے آغاز ہوگا۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے صدرنشین ت
حج قافلوں کا 4 مئی سے آغاز، محمد اظہرالدین کا ایرپورٹ انتظامات کا جائزہ


حیدرآباد سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 مئی کو روانہ ہوگا، محمد اظہرالدین کا ایئرپورٹ انتظامات کا جائزہحیدرآباد، 29 اپریل (ہ س)۔

حج 2026ء کے تلنگانہ عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا 4 مئی سے آغاز ہوگا۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ، ایگزیکٹیو آفیسرحج کمیٹی محمد اسداللہ اوردیگرعہدیداروں کے ہمراہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کا دورہ کرتے ہوئے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے موقع پر بہترسہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ جی ایم آر، کسٹمس، ایمگریشن، سی آئی ایس ایف، ایرلائنز اوردیگرمحکمہ جات کے عہدیداروں نے وزیر اقلیتی بہبود اور اُن کی ٹیم کو اُن مقامات کا معائنہ کرایا جہاں عازمین حج کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ محمد اظہرالدین اور مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے عازمین حج کے سرکاری اُمور کی سابق کی طرح حج ہاؤز میں تکمیل پرزوردیا تاکہ عازمین تمام اُمور کی تکمیل کے بعد اطمینان سے ایرپورٹ پہونچ سکیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے حج کیمپ میں امیگریشن، کسٹمز اور دیگرسہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ عہدیداروں نے جاریہ سال بھی اِس سہولت کو جاری رکھنے کاعدہ کیا اورکہا کہ عہدیداروں کی ٹیم حج ہاؤز کا دورہ کرے گی اورانتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔ صدرنشین حج کمیٹی نے حج ہاؤز میں سرکاری اُمور کی تکمیل کے سلسلہ میں مرکزی وزیر اقلیتی اُمور اور وزیر شہری ہوابازی سے نمائندگی کی۔ حج ہاؤزمیں سرکاری اُمور کی تکمیل کے بعد عازمین بورڈنگ کارڈ کے ساتھ خصوصی بسوں کے ذریعہ ایرپورٹ روانہ ہوں گے۔ عازمین کے لئے ایرپورٹ کے حدود میں علیحدہ گوشہ متعین کیا گیا ہے۔ اِس علاقہ میں عازمین کے لئے ادائیگی نماز کی سہولت رہے گی۔ حج کمیٹی کے عہدیدار اور والینٹرس کی جانب سے عازمین کی رہنمائی کی جائے گی۔ ۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande