
تاریخ میں 30 اپریل کی تاریخ ایک اہم اور ہولناک موڑ کے طور پر درج ہے۔ اسی دن 1945 میں جرمنی کے آمر اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگِ عظیم کے آخری دنوں میں خودکشی کر لی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ جب سوویت فوج برلن کو چاروں طرف سے گھیر چکی تھی، تب ہٹلر نے اپنے زیرِ زمین بنکر میں خود کو گولی مار لی۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی ایوا براون نے بھی خودکشی کر لی۔ یہ بنکر زمین سے تقریباً 50 فٹ نیچے واقع تھا، جہاں ہٹلر نے اپنی زندگی کے آخری دن گزارے۔
دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہٹلر کی پالیسیوں نے دنیا کو گہرے بحران میں ڈال دیا تھا۔ خاص طور پر یہودیوں کے خلاف چلائی گئی ان کی نسل کشی کی مہم نے انسانی تاریخ پر نہ مٹنے والا سیاہ داغ چھوڑا۔
ہٹلر کی موت کے ساتھ ہی نازی حکومت کا خاتمہ تیزی سے قریب آ گیا اور یورپ میں جنگ کے خاتمے کا عمل شروع ہوا۔ 30 اپریل کا دن آج بھی اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ اقتدار کا غلط استعمال اور انتہا پسند نظریہ کس طرح پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1870 - ہندوستان کے مشہور فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر دادا صاحب پھالکے کی پیدائش۔
1908 - خودی رام بوس اور پرفل چاکی نے مظفر پور میں کنگس فورڈ کے مجسٹریٹ کو قتل کرنے کے لیے بم پھینکا، لیکن دو بے گناہ بم کی زد میں آ کر مارے گئے۔
1909 - انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ آر شنکر کی پیدائش۔
1927 - ہندوستان میں سپریم کورٹ کی سابق جج فاطمہ بی بی کی پیدائش۔
1991 - بنگلہ دیش میں شدید گردابی طوفان میں سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت اور 90 لاکھ لوگ بے گھر۔
1991 - انڈمان جزائر کے ایک غیر آباد جزیرے پر ایک خاموش پڑے آتش فشاں میں دھماکہ۔ صدی میں پہلی بار ایسا ہوا۔
1999 - بحرِ ہند کے جزیرے کوموروس میں فوج کے ذریعے اقتدار پر قبضہ۔
2000 - دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اپیل کے ساتھ جی-77 سربراہی اجلاس ہوانا میں اختتام پذیر ہوا۔
2002 - پاکستان میں صدر پرویز مشرف کے اگلے 5 سال کی مدتِ کار میں اضافے کے لیے ریفرنڈم منعقد۔
2004 - فلوجہ (عراق) میں تشدد میں 10 امریکی فوجی مارے گئے۔
2005 - بادشاہ کے غیر معمولی اختیارات برقرار رکھتے ہوئے نیپال میں ایمرجنسی ختم۔
2006 - 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستانی برصغیر کو ملی۔
2007 - نابینا پائلٹ مائلز ہلٹن نے ہوائی جہاز سے آدھی دنیا کا چکر لگا کر ریکارڈ بنایا۔
2008 - بغیر پائلٹ کے طیارے ’لکشیا‘ کا اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے چاندی پور سمندر کے ساحل سے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔
2010 - ہندی فلموں کے سدا بہار اداکار دیو آنند کو جمعہ کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے اور پران کو ’’پھالکے آئیکن‘‘ سے نوازا گیا۔
2020 - ہندوستانی فلم اداکار، فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر رشی کپور کا انتقال۔
2020 - مشہور ہندوستانی فٹ بالر چنی گوسوامی کا انتقال۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن