سوشل سیکورٹی پنشن اس اعتماد کی مظہر ہے کہ حکومت ہر وقت ضرورت مندوں کے ساتھ ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
سوشل سیکورٹی پنشن اس اعتماد کی مظہر ہے کہ حکومت ہر وقت ضرورت مندوں کے ساتھ ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 33.45 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی پنشن رقم منتقل کی بھوپال، 29 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وز
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پنشن اسکیموں کے مستفیدین کو سنگل کلک سے رقم منتقل کی


سوشل سیکورٹی پنشن اس اعتماد کی مظہر ہے کہ حکومت ہر وقت ضرورت مندوں کے ساتھ ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 33.45 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی پنشن رقم منتقل کی

بھوپال، 29 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام غریبوں، بے سہاروں، بزرگوں، بیواؤں، بے سہارا خواتین، غیر شادی شدہ خواتین، اور معاشرے کے معذور افراد کی فلاح و بہبود اور مالی امداد کے لیے مختلف پنشن اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی یہ سوشل سیکورٹی پنشن کی رقم صرف مالی امداد نہیں، یہ حکومت کے اس اعتماد کی مظہر ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ حکومت ہر حال میں اور ہر وقت ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بدھ کے روز بھوپال میں واقع منترالیہ (سکریٹریٹ) سے ’سمگر پنشن اسکیم کے تحت ریاست کے 33 لاکھ 45 ہزار 231 مستفیدین کے بینک کھاتوں میں مارچ کی ادائیگی (اپریل میں) کی 200 کروڑ 71 لاکھ روپے کی پنشن رقم سنگل کلک سے منتقل کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاستی حکومت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے تمام اہل مستفیدین کو ہر ماہ پنشن اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی پنشن اسکیموں کے تحت دی جا رہی یہ پنشن رقم ان کے گزر بسر میں سہارا بننے کے ساتھ ساتھ انہیں عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا، سماجی انصاف اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے وزیر نارائن سنگھ کشواہا، کمشنر برائے فلاح و بہبودِ معذورین سمیت دیگر محکمانہ افسران موجود تھے۔ ریاست کے تمام کمشنرز، کلکٹرز اور پنشن کے مستفیدین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مستفیدین سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ آخری صف میں کھڑے سماج کے ہر فرد تک امداد بروقت، عزت کے ساتھ اور شفاف طریقے سے پہنچے، جس سے کوئی بھی شہری اپنے آپ کو بے بس محسوس نہ کرے۔ حکومت ہر صورت حال میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ضرورت مندوں کے مفاد میں پوری حساسیت اور جوابدہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو باقاعدگی سے مالی امداد ملے اور کوئی بھی ضرورت مند شخص اس امداد سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے موجودہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں سوشل سیکورٹی سے متعلق اسکیموں کے لیے 2 ہزار 857 کروڑ روپے کا مالیاتی پروویزن رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ سوشل سیکورٹی اسکیموں کے مؤثر نفاذ سے ریاست کے لاکھوں لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے اور انہیں معاشی تحفظ کی بنیاد بھی مل رہی ہے۔

محکمانہ افسران نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی پنشن اسکیموں میں ’وزیر اعلیٰ کنیا ابھیبھاوک پنشن اسکیم میں 62 ہزار 594 مستفیدین کو، ذہنی طور پر پسماندہ یا کثیر معذوری کے حامل افراد کی مالی امداد کی اسکیم میں 77 ہزار 120 مستفیدین کو اور سمگر سوشل سیکورٹی (بزرگ، بیوہ، غیر شادی شدہ خواتین، بے سہارا خواتین اور معذور افراد) پنشن اسکیم میں 32 لاکھ 5 ہزار 517 مستفیدین کو، اس طرح کل 33 لاکھ 45 ہزار 231 مستفیدین کو 600 روپے ماہانہ کی شرح سے آج کل 200.71 کروڑ روپے کی پنشن رقم سے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande