
ہوگلی، 29 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026کے دوسرے مرحلے میں ہگلی ضلع کے آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ متالی باگ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد براہ راست ایمبولینس سے پولنگ مرکزپہنچیں۔ انہوں نے بدھ کی سہ پہر آرام باغ کے وارڈ نمبر 139 میں پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ صحت بہتر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں وہیل چیئر پر بوتھ کے اندر لے جایا گیا۔
اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد،متالی باگ نے کہا کہ اگر ان کا گلا بھی کاٹا جائے تب بھی وہ ”جے بنگلہ“ کا نعرہ لگاتی رہیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ترنمول کانگریس ایک بار پھر ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاست میں حکومت بنائے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی سیکورٹی فورسز بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں کام کر رہی ہیں اور عام لوگوں کوخوفزدہ کر کے بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔
دراصل متالی باگ پر انتخابی مہم کے آخری دنوں میں حملہ ہوا تھا۔ وہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی طرف سے منعقد کی گئی ایک ریلی میں جا رہی تھیں جب کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں وہ زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں آرام باغ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد