نوئیڈا میں مزدور تشدد معاملے میں بگل مزدور دستہ کے دو ارکان گرفتار
نوئیڈا، 20 اپریل (ہ س)۔ نوئیڈا میں 13 اپریل کو ہونے والے مزدور تشدد کے سلسلے میں پولیس نے اتوار کی دیر رات دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری اس واقعہ کے مبینہ اہم سازشی آدتیہ آنند سے پوچھ گچھ کے بعد عمل میں آئیں۔ دونوں بگل مزدور دستہ ک
TWO-ACCUSED-ARRESTED-NOIDA


نوئیڈا، 20 اپریل (ہ س)۔ نوئیڈا میں 13 اپریل کو ہونے والے مزدور تشدد کے سلسلے میں پولیس نے اتوار کی دیر رات دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری اس واقعہ کے مبینہ اہم سازشی آدتیہ آنند سے پوچھ گچھ کے بعد عمل میں آئیں۔ دونوں بگل مزدور دستہ کے سرگرم رکن ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں 13 اپریل کو نوئیڈا میں موجود تھے اور ماسٹر مائنڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج وجے کمار گپتا نے بتایا کہ اس تشدد کے سلسلے میں نوئیڈا پولیس نے اتوار کی دیر شب ہمانشو ٹھاکر ولد رام کمار ٹھاکر ساکن رودراکش گارڈن کے قریب گاو¿ں، گڑھوال ضلع ادھم سنگھ نگر، جو اس وقت شالیمار گارڈن، دہلی کا رہنے والا ہے اور ستیم ورما ولد ڈاکٹر لال بہادر بہادر ورما ساکن لکھنو کو فیز2علاقے سے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بگل مزدور دستہ کے سرگرم رکن ہیں۔ ہمانشو واقعہ کے دن نوئیڈا میں موجود تھا اور وہ ماسٹر مائنڈ آدتیہ آنند کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق ہمانشو یوٹیوبر ہے۔

پولیس نے اس سے قبل آدتیہ آنند سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں کی گرفتاری اب تفتیش کی ایک اہم کڑی سمجھی جا رہی ہے۔ مزدور تحریک کے دوران تشدد کے بعد سے، پولیس، اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور انٹیلی جنس ایجنسیاں سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے انتھک کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس حکام کو جانچ میں پتہ لگا ہے کہ ہمانشو ٹھاکر اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد مزدوروں کے معاشی اور دیگر مسائل پر پی ایچ ڈی کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ وہ آکریتی نامی نوجوان خاتون کے رابطے میں آنے کے بعد تنظیم میں شامل ہوا۔ آکریتی کو نوئیڈا پولیس پہلے ہی مزدور تشدد کیس کے سلسلے میں گرفتار کر چکی ہے۔

حکام کے مطابق، آکریتی نے اسے آدتیہ آنند سے رابطہ کرایا تھا جسے تمل ناڈو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔ انہوں نے آدتیہ آنند کے ساتھ کارکنوں کی ایجی ٹیشنز اور عوامی میٹنگوں میں شرکت شروع کی۔ پولیس حکام کے مطابق وہ کارکنوں سے مسلسل رابطے میں تھا اور انہیں ویڈیو کالز کے ذریعے اکسارہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوئیڈا پولیس نے اس تنظیم کے لکھنو¿ دفتر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ نوئیڈا مزدور تشدد کیس میں، امن کو خراب کرنے کی دفعہ کے تحت گرفتار کیے گئے تقریباً 1000 کارکنوں کو پولیس نے جیل سے رہا کر دیا ہے۔ ان کی رہائی کے دوران یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ کوئی ایسا جرم نہ کریں جس سے عوامی امن میں خلل پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande