
کولکاتا، 20 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے والے آئینی ترمیمی بل کو خود وزیر اعظم نے ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف حد بندی بل کی مخالفت کی تھی، خواتین ریزرویشن بل کی نہیں۔
کوچ بہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ آپ ہی ہیں جنہوں نے خواتین ریزرویشن بل کو ختم کیا، ہم نے صرف حد بندی بل کی مخالفت کی تھی، خواتین کو ریزرویشن دینے والے بل کی نہیں۔
انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مسلسل مہم چلانے پر وزیر اعظم پر بھیطنز کیا۔ کھرگے نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں، جو ریاست میں مسلسل انتخابی مہم چلا رہے ہیں؟
یہتبصرہ وزیر اعظم مودی کے اس الزام کے جواب میں آیا ہے ، جس میں انہوں نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر خواتین کے ریزرویشن کو لاگو کرنے سے متعلق بل کو منظور نہ ہونے دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور بہبود کی حمایت کی ہے۔ پارٹی کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو سروجنی نائیڈو، اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی جیسی خواتین لیڈر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خواتین کی سیاسی شرکت کو بڑھانے اور فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں مناسب نمائندگی دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد