
وزیر اعظم مودی نے ادھم پور میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا
جموں، 20 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ادھم پور میں بس حادثے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیراعظم نیشنل ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے فی کس بطور ایکس گریشیا امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر