صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ادھم پور بس حادثہ پر غم کا اظہار اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ہولناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد
غم


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ہولناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

صدر جمہوریہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، میں جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں بس حادثے میں جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت افسردہ ہوں۔ میں ان لوگوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ا±دھم پور میں بس حادثے میں جانوں کے ضیاع کی خبر سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ کی ایکس گریشیا ملے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک مسافر بس پہاڑی سے نیچے جاگری جس میں 16 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد راحت اور بچاو¿ کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande