فیڈے کینڈیڈیٹس 2026، راونڈ 4: سنداروف نے کاروانا کو شکست دیکر واحد برتری حاصل کی
ازبکستان کے جاواخیر سنداروف اور فیبیانو کاروانا کے درمیان میچ کا منظر - نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ قبرص میں کھیلے جا رہے فیڈے کینڈیڈیٹس 2026 کے راونڈ 4 میں ازبکستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر جاواخیر سنداروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی
ازبکستان کے جاواخیر سنداروف اور فیبیانو کاروانا کے درمیان میچ کا منظر


ازبکستان کے جاواخیر سنداروف اور فیبیانو کاروانا کے درمیان میچ کا منظر

-

نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ قبرص میں کھیلے جا رہے فیڈے کینڈیڈیٹس 2026 کے راونڈ 4 میں ازبکستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر جاواخیر سنداروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر-3 فیبیانو کاروانا کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں واحد برتری حاصل کر لی۔

سنداروف نے مقابلے میں 27.5d کی درست چال کے ساتھ مرکز میں زوردار بریک کیا، جس سے کھیل کا رخ مکمل طور پر ان کے حق میں ہو گیا۔ اس کے بعد Rxf5 جیسی اہم چال نے کاروانا کو دفاعی پوزیشن میں دھکیل دیا۔ سیاہ مہروں کے ساتھ کھیل رہے کارواناKh8... کے بعد پوری طرح بچاو میں نظر آئے، جبکہ سنداروف نے Qg4+، Bd4+ اور Rc5 جیسی درست چالوں کے دم پر مسلسل دوسری جیت درج کی۔

دیگر مقابلوں میں جرمنی کے متھیاس بلوباوم اور ہندوستان کے آر پراگنانند کے درمیان سخت مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔ دونوں کھلاڑی پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر برقرار ہیں۔

خواتین کے زمرے میں ہندوستان کی آر ویشالی نے بھی ڈرا کھیلا۔ ان کے مقابلے میں صورتحال کافی پیچیدہ ہو گئی تھی، جہاں کسی بھی طرح کا پیادہ بریک یا کنگ (بادشاہ) کو سرگرم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔ آخر کار تین بار یکساں پوزیشن بننے پر مقابلہ ڈرا قرار دیا گیا۔ ویشالی اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہیں۔

وہیں، ہندوستان کی دیویہ دیش مکھ کو اس راونڈ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں چین کی ژو جنیر نے شکست دی۔ دیویہ نے 21 ویں چال کے آس پاس اپنی کوئین (ملکہ) کو مرکز میں لا کر صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن وقت کے دباو میں a4 چلنا مہنگا ثابت ہوا، جبکہ Re6 بہتر متبادل تھا۔ اس کے بعد انہیں بالآخر ہار ماننی پڑی۔

خواتین کے زمرے کے دیگر مقابلوں میں انا موزیچوک نے کترینا لاگنو کو ہرایا، جبکہ بی بیسارا اسوبائیوا اور تان ژونگی کے درمیان مقابلہ ڈرا رہا۔

دن کے آخری مقابلے میں ہیکارو ناکامورا اور وی ای کے درمیان بھی پوائنٹس تقسیم کیے گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande