جموں و کشمیر میں گزشتہ برس قدرتی آفات سے 2770 اسکولوں کو نقصان پہنچا ۔
جموں, 02 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ گزشتہ سال پیش آنے والی قدرتی آفات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,770 اسکولی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکومت کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ان میں سے 2,645 عمارتیں جموں ڈ
جموں و کشمیر میں گزشتہ برس قدرتی آفات سے 2770 اسکولوں کو نقصان پہنچا ۔


جموں, 02 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ گزشتہ سال پیش آنے والی قدرتی آفات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,770 اسکولی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکومت کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ان میں سے 2,645 عمارتیں جموں ڈویژن جبکہ 125 کشمیر ڈویژن میں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ معلومات اراکین اسمبلی سنیل بھاردواج، یدھویر سنگھ، طارق حمید قرّا اور ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا کی جانب سے پوچھے گئے مشترکہ سوال کے جواب میں فراہم کی گئیں، جنہوں نے سڑکوں، سرکاری عمارتوں، واٹر سپلائی اسکیموں، عوامی ڈھانچے، تجارتی مراکز اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل طلب کی تھی۔

حکومت نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران بحالی کے کاموں کے لیے کیپیکس بجٹ کے تحت 100 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس میں ہر ضلع کے لیے 5 کروڑ روپے ’فلڈ ریلیف میژرز‘ کے تحت مختص کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ یکم دسمبر 2025 کو منعقدہ بجٹ میٹنگ میں محکمہ خزانہ کی ہدایات کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو مارچ 2026 تک درکار فنڈز کا تخمینہ لگانے اور تفصیلات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

جموں ڈویژن میں نقصانات کی تفصیل دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 971 پرائمری، 889 مڈل، 251 ہائی اور 156 ہائر سیکنڈری اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع میں سب سے زیادہ 843 عمارتیں متاثر ہوئیں، اس کے بعد ادھم پور (448)، ڈوڈہ (304)، راجوری (245)، کٹھوعہ (208)، کشتواڑ (202)، پونچھ (175)، ریاسی (118)، سانبہ (61) اور رامبن (41) شامل ہیں۔

کشمیر ڈویژن میں متاثرہ 125 اسکولوں میں سرینگر میں 3، بڈگام میں 20، گاندربل میں 3، اننت ناگ میں 43، پلوامہ میں 41، کولگام میں 11 اور بارہمولہ میں 4 عمارتیں شامل ہیں۔ ان میں 30 پرائمری، 82 مڈل، 10 ہائی اور 3 ہائر اسیکنڈری اسکول شامل ہیں۔

حکومت کے مطابق کشمیر ڈویژن میں متاثرہ 125 عمارتوں میں سے 7 کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ باقی عمارتوں کی عارضی مرمت کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande