مظفر پور: کھیساری لال یادو کے پروگرام میں ہنگامہ ، بھگدڑ جیسی صورتحال
مظفر پور ،02اپریل(ہ س)۔بہار کے مظفر پور میں بھوجپوری اسٹار کھیساری لال یادو کے پروگرام میں اچانک ہنگامہ ہوگیا ۔ واقعہ گڑھا میں منعقد شری ارجن بابو مویشی میلے کے دوران پیش آیا، جہاں انہیں دیکھنے کے لیے بڑی بھیڑ جمع تھی۔ جیسے ہی وہ ا سٹیج کے قریب
مظفر پور: کھیساری لال یادو کے پروگرام میں ہنگامہ ، بھگدڑ جیسی صورتحال


مظفر پور ،02اپریل(ہ س)۔بہار کے مظفر پور میں بھوجپوری اسٹار کھیساری لال یادو کے پروگرام میں اچانک ہنگامہ ہوگیا ۔ واقعہ گڑھا میں منعقد شری ارجن بابو مویشی میلے کے دوران پیش آیا، جہاں انہیں دیکھنے کے لیے بڑی بھیڑ جمع تھی۔ جیسے ہی وہ ا سٹیج کے قریب پہنچے تو لوگوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگے ۔ دیکھتے ہی دیکھے بھیڑ بے قابو ہوگئی اور دھکا مکی شروع ہوگئی۔ صورتحال اس حد تک خرا ب ہو گئی کہ بعض مقامات پر لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا جس سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور نجی باؤنسر کو مداخلت کرنی پڑی۔ انہوں نے بھیڑ کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو پیچھے ہٹایا۔ اس دوران ہلکی جھڑپ بھی ہوئی کچھ لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میلے میں 30,000 سے 40,000 لوگوں کے آنے کی امید تھی لیکن ہجوم اس سے زیادہ تھا۔ ہجوم اور افراتفری کی وجہ سے یہ صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ حالانکہ بالآخر صورت حال کو سنبھال لیا گیا اور پروگرام مکمل کرایا گیا ، پولیس فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande