دنیا مل کر بھی آبنائے ہرمز نہیں کھول سکتی:محسن رضاعی
تہران ،02اپریل (ہ س )۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرسکتا ہے مگر پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو اسے نہیں کھول سکتی۔ ایک انٹرویو میں محسن رضاعی نے کہا کہ ک
دنیا مل کر بھی آبنائے ہرمز نہیں کھول سکتی:محسن رضاعی


تہران ،02اپریل (ہ س )۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے رکن اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضاعی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرسکتا ہے مگر پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو اسے نہیں کھول سکتی۔

ایک انٹرویو میں محسن رضاعی نے کہا کہ کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے، مڑنے، گزرگاہ کے تنگ ترین حصے سے گزرنے اور دوسری جانب نکلنے میں سات سے آٹھ گھنٹے لگتے ہیں، اس لیے ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول قائم رہے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے نہ تو تیل لیتا ہے، نہ لے گا، جن ممالک کے پاس تیل نہیں، وہ امریکہ سے حاصل کرلیں، جو ممالک تیل حاصل نہیں کرسکتے، انہیں آبنائے ہرمز سے تیل خود لینا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande