پولیس نے آر ایس پورہ سے ایک مطلوبہ بدمعاش کو گرفتار کیا
جموں, 02 اپریل (ہ س)جموں پولیس نے ایک فوری اور منظم کارروائی کے دوران آر ایس پورہ کے نزدیک ایک خطرناک بدمعاش کو گرفتار کر لیا، جس سے عوامی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرہ ٹل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، تا
Crim


جموں, 02 اپریل (ہ س)جموں پولیس نے ایک فوری اور منظم کارروائی کے دوران آر ایس پورہ کے نزدیک ایک خطرناک بدمعاش کو گرفتار کر لیا، جس سے عوامی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرہ ٹل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی قابو کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت دیویندر کمار عرف راہول ولد درشن لال سکنہ چک محمد یار، تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تیز دھار ہتھیار (ٹوکا) برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 64/2026 درج کر کے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ایک عادی مجرم اور ہسٹری شیٹر ہے، جس کے خلاف جموں و کشمیر اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جرائم کے خلاف پولیس کی مستعدی کو ظاہر کرتی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے سخت پیغام ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande