
میلاردیو پلی تا وٹے پلی روڈ اوور برج کا سریدھر بابو نے افتتاح کیاحیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھربابو نے آج پرانے شہرکے میلاردیو پلی اوروٹے پلی کے درمیان براہ شاستری پورم تعمیرکردہ روڈ اوور برج کا افتتاح انجام دیا۔ راجندرنگر اسمبلی حلقہ کے تحت 71 کروڑ کی لاگت سے یہ برج تعمیر کیا گیا۔ فورلین پر مشتمل اس بریج کی لمبائی 490 میٹر اور چوڑائی 16.6 میٹر ہے۔ بریج کی تعمیر سے میلاردیو پلی سے فلک نما سفر کی مسافت اور وقت کم ہوگا۔ میلاردیو پلی سے فلک نما جانے والی ٹریفک کو سہولت ہوگی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ فاصلہ اندرون 30 منٹ مکمل کیا جاسکتا ہے۔ علاقہ میں آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ، رکن قانون ساز کونسل مہیندرریڈی اورکمشنرجی ایچ ایم سی آروی کرنن کے علاوہ مقامی نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پرسریدھر بابو نے کہا کہ حیدرآباد کی جامع ترقی کیلئے حکومت نے منصوبہ تیارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو پیش نظررکھتے ہوئے حیدرآباد کے تمام علاقوں کی ترقی پرحکومت توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے حکومت عہد کی پابند ہے۔ ریونت ریڈی نے شہر کے عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں سڑکوں کی توسیع ، بریجس کی تعمیراوردیگر ترقیاتی منصوبوں کو قطعیت دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق