می سیوا مراکز پر دھاوے ، متعدد بے قاعدگیوں کا انکشاف
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس، اے سی بی نظام آباد چندرا شیکھر گوڑ کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں واقع 13 می سیوا مراکز پراچانک دھاوا کرتے ہوئے سرپرائز چیکنگ انجام دیے، جن میں حیدرآب
می سیوا مراکز پر دھاوے ، متعدد بے قاعدگیوں کا انکشاف


حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔

ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس، اے سی بی نظام آباد چندرا شیکھر گوڑ کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں واقع 13 می سیوا مراکز پراچانک دھاوا کرتے ہوئے سرپرائز چیکنگ انجام دیے، جن میں حیدرآباد، نظام آباد، سنگاریڈی، سوریاپیٹ، ورنگل، کھمم، محبوب نگراور منچریال کے مراکز شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران متعد د بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ ضلع نظام آباد میں جاری می سیوا مراکز کے نظام میں بے قاعد گیوں اورزائد وصولیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ضلع بھرمیں تقریباً 325 می سیوامراکز کے ذریعہ 580 اقسام کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں روزانہ کم از کم 16 ہزارلین دین انجام پاتے ہیں۔ تاہم شکایات کے مطابق درخواست گزاروں سے مقررہ فیس کے علاوہ زائد رقم وصول کی جا رہی ہے، خصوصاً پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس کے لیے سینکڑوں روپے اضافی لیے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے خد مات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، مگرکئی مراکز پر نئے نرخوں کی فہرست آویزاں نہیں کی گئی، جس کے باعث عوام کو من مانی رقم ادا کرنے پر مجبورہونا پڑرہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مختلف خدمات کے لیے 150 سے 300 روپے تک اضافی وصولی عام ہے۔ بعض مقامات پرآدھار تفصیلات کی تصحیح کے لیے بھی 100 تا 200 روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔اسی دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ضلع میں متعدد می سیوامراکز بے نامی افراد کے زیر انتظام چل رہے ہیں، جہاں لائسنس کسی اورکے نام پرجبکہ عمل آوری کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ بعض مراکز میں دلالوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے جوراشن کارڈ اور دیگر دستاویزات کے نام پر عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande