شہری علاقوں کی ترقی کے لیے افسران تیزی سے کام کریں:سمراٹ چودھری
وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ، محکمہ شہری ہوابازی اور محکمہ شہری ترقیات و رہائش کا جائزہ لیا پٹنہ، 18 اپریل(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ’سنواد‘ میں محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ، محکمہ شہری ہوا بازی، اور شہ
شہری علاقوں کی ترقی کے لیے افسران تیزی سے کام کریں:سمراٹ چودھری


وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ، محکمہ شہری ہوابازی اور محکمہ شہری ترقیات و رہائش کا جائزہ لیا

پٹنہ، 18 اپریل(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ’سنواد‘ میں محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ، محکمہ شہری ہوا بازی، اور شہری ترقیات ورہائش محکمہ کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

جائزہ کے دوران محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے سکریٹر انوپم کمار نے محکمہ کی ترجیحات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور مثبت تبدیلیوں کے بارے میں تشہیر کے مختلف ذرائع سے عوام کو بہتر طریقے سے بیدار کیا جارہا ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا، ویب میڈیا، ویب پورٹلز، ان فلوینشر اور ڈیجیٹل میڈیا وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ برانڈ بہار اور دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ، فن ،ثقافت، آثار قدیمہ کے مقامات سمیت دیگر اہم اثاثوں کی تشہیر کی جارہی ہے ۔ تمام محکموں کے عوامی رابطہ کے کام کو مضبوط کیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹلی جنس) کا بھی مختلف تشہیر کے ذرائع میں کیا جارہا ہے۔

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سطح پر ثقافتی ورثے کے مقامات کی نشاندہی کریں اور سیاحوں کو آسان اورسہل معلومات فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط کریں۔ بہار میں بہت کام کیے گئے ہیں قومی سطح پر اس کی برانڈنگ بہتر طریقہ سے ہونی چاہیے۔ بہار میں کئے گئے شاندار کام کو لوگ جانیں اور سمجھیں۔ ریاست کے باہر بہار کی مضبوط طریقہ سے برانڈنگ ہو ۔آرٹیفیشیل انٹلی جنس کا استعمال رئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے موثر طریقہ سے کریں۔آرٹیفیشیل انٹلی جنس کا ہم اپنے محکموں اور حکومت کے کام میں اس کا کیسے بہتر طریقہ سے استعمال کر سکتے ہیں اس تعلق سے کام کریں۔شہری ترقیات اور رہائش محکمہ اور پنچایتی راج محکمہ خاص طور سے اس پر کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کر کے اشتہار وغیرہ کے لیے استعمال کریںتاکہ ریوینو حاصل ہو سکے۔ حکومت کے وسائل کا بہتر استعمال ہو یہ ہم سب کے لیے ضروری ہے۔

جائزہ کے دوران، شہری ہوا بازی کے محکمہ کے سیکریٹری مسٹر نیلیش رام چندر دیورے نے پرزنٹیشن کے ذریعے حکومت بہار کے شہری ہوابازی محکمہ کے ذریعہ ریاست کے فضائی ڈھانچے کی مجموعی ترقی اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے کیے جا رہے کام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ریاست میں ایئر پورٹ کی ترقی، ہوا بازی کی ٹریننگ اور آفات مینجمنٹ اور وی آئی پی پروازسروسز جیسے اہم کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ بہار میں بین الاقوامی ہوائی رابطوں کو بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم پالیسی نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت پٹنہ اور گیا سے مختلف بین الاقوامی مقامات کے لیے پرواز خدمات شروع کرنے کے لیے مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ایروسٹی(Aerocity) کی ترقی کے سمت میں بھی ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس تحت اہم ایئر پورٹ کے ارد گرد تجارتی، مہمان نوازی، لاجسٹکس اور سیاحت پر مبنی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی ریاست میں چھوٹے اور علاقائی ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کی ضرورت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ایئر پورٹ کی ترقی کے تعلق سے ایک پلان تیارکریں۔ حفاظت اور معیار پر خصوصی توجہ دیں۔اڑان منصوبہ کے تحت، ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن، رن- وے کی توسیع، ٹرمینل کی تعمیر، اورچلانے کی سمت میں تیزی سے کام کیا جارہاہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے ریاست کے دور دراز علاقوں کو بہتر فضائی رابطہ ملے گا اورعلاقائی توازن کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ بہار حکومت ریاست میں فضائی رابطے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ مختلف ہوائی اڈوں کی ترقی، ایروسٹی پروجیکٹس، اور بین الاقوامی پروازوں کے آغاز سے ریاست کی اقتصادی اور سیاحتی صلاحیت کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے ۔

جائزہ کے دوران، شہری ترقیات ور ہاؤسنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار نے پرزنٹیشن کے توسط سے 11 سیٹلائٹ/گرین فیلڈ ٹاؤن شپ کی ترقی کے لیے روڈ میپ کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ علاقوں کی توسیع کے لیے کافی جگہ مختص کی جا رہی ہے۔ عوامی انفراسٹرکچر -روڈ ڈرینج وغیرہ کے لیے حکومت سرمایہ کاری کرے گی۔ شہروںکی ترقی ماسٹر پلان کے گرڈ کے مطابق نجی سرمایہ کاری کے ذریعے کی جائے گی، جس کے تحت کم از کم 55 فیصد زمین ،زمین مالکوں کو واپس کر دی جائے گی۔ ملک میں دیگر مقامات پریہ طریقہ شہروں کی ترقی کا باعث بنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے تیزی سے کام کر نا ہو گا،شہروں کی توسیع کے لیے طویل مدتی منصوبہ کے لیے کام کریں ۔ صاف صفائی ، ٹریفک ، شہروں کی تو سیع کے سلسلہ میں جو شہری نقشہ بنائیں اسے ڈیجیٹلائز کر کے لوگوں کوجانکاری دیں۔ ریاست میں کئی ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔گائوں میں تمام سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande