
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ایرکے طلبہ کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے جنرل سرجری پیپر۔ I کا امتحان منسوخ کردیا ہے ۔ یونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات ڈاکٹر وائی ملیشور نے بتایا کہ /15 اپریل 2026 ء کو منعقد ہونے والے اس امتحان میں تکنیکی مسائل پیش آئے جس کے باعث امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ /9 فبروری 2026 ء کو جاری اعلامیہ کے تحت ہونے والے امتحان میں سوالیہ پرچے میں غلطی سامنے آئی ۔ جس میں پیپر 2 کے نصاب سے متعلق سوالات پیپر I میں شامل ہوگئے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے امتحان منسوخ کرتے ہوئے /27 اپریل 2026 ء کو دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ یونیورسٹی کے اس فیصلے پر طلبہ سخت ناراضگی کا اظہارکرکے مطالبہ کیا کہ فیصلے پر انتظامیہ نظرثانی کرے۔ اضافی مارکس کو جوڑکرطلبہ کو ذہنی دباؤسے بچایا جائے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق