
آسنسول، 18 اپریل (ہ س)۔ بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کوئل ملک ہفتہ کو جاموڈیا پہنچیں، جہاں انہوں نے ٹی ایم سی امیدوار ہرے رام سنگھ کی حمایت میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو منڈل پور چھوٹا بٹ تلہ سے شروع ہوا اورجاموڈیابس اسٹینڈ پر ختم ہوا۔ ٹی ایم سی کے کئی سینئر لیڈران، کارکنان اور ہزاروں مقامی لوگ موجود تھے۔ لوگ کوئل ملک کو دیکھ کر بہت پرجوش تھے اور پورے راستے میں نعرے گونج رہے تھے۔
روڈ شو کے دوران حامیوں نے ہرے رام سنگھ کی حمایت میں زوردار نعرے لگائے۔ ہرے رام سنگھ نے کہا کہ کوئل ملک ممتا بنرجی کی ہدایت پر ان کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے جموریہ آئے تھے اور ہفتہ کے روز ہجوم کو دیکھ کر انھیں یقین ہوگیا کہ جموریہ میں ٹی ایم سی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد