ٹینڈر کمیشن گھوٹالہ: دو ریٹائرڈ انجینئروں کی خود سپردگی، پی ایم ایل اے عدالت نے مشروط ضمانت دی
رانچی، 18 اپریل (ہ س)۔ رانچی کے سرخیوں میں رہے ٹینڈر کمیشن گھوٹالے کے ملزم دو اہلکاروں نے عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ انجینئر امیش کمار اور اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر (اب ریٹائرڈ) اجے ترکی نے پی ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی
JH-TENDER-SCAM-ENGINEER-SURRENDER-PMLA-COURT-GRAN


رانچی، 18 اپریل (ہ س)۔ رانچی کے سرخیوں میں رہے ٹینڈر کمیشن گھوٹالے کے ملزم دو اہلکاروں نے عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ انجینئر امیش کمار اور اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر (اب ریٹائرڈ) اجے ترکی نے پی ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی، جس کے بعد عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دے دی۔

عدالت نے واضح کیا کہ دونوں ملزمان ہر سماعت کی تاریخ پر عدالت میں پیش ہوں۔ ضمانت کی سماعت کے دوران اسپیشلپبلک پراسیکیوٹر شیو کمار کاکا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے موقف پیش کیا۔

اس معاملے میں ای ڈی نے 14 ملزمان کے خلاف ضمنی استغاثہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف سمن جاری کئے تھے۔ اب تک آٹھ سے زائد ملزمان عدالت میں سرینڈر کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں ای ڈی کی پہلی کارروائی 2023 میں ہوئی تھی، جب اس نے کئی انجینئروں کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد 6 مئی 2024 کو دوسری بڑی کارروائی کی گئی، جس میں انجینئرز، ٹھیکیداروں اورکانٹریکٹروں کے احاطے پر بھی چھاپے مارے گئے۔

کیس کی تفتیش جاری ہے اور آنے والے وقت میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande