
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین نے پے ریویژن کمیشن پر عمل آوری کیلئے حکومت کو 2 جون تک کی مہلت دی ہے ۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین وی لچی ریڈی اور سکریٹری جنرل وی راج شیکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2 جون یوم تاسیس تلنگانہ تک پی آر سی پرعمل آوری کا وعدہ پورا کیا جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت سرکاری ملازمین اورٹیچرس کی جانب سے آج منڈل اورڈیویژن کی سطح پرعہدیداروں کو یادداشت پیش کی گئی۔ جے اے سی کے صدرنشین نے حیدرآباد کے آرڈی او رام کرشنا کو یادداشت پیش کی جس میں سرکاری ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے زیر التواء بلز کی عاجلانہ اجرا اور سرکاری ملازمین کیلئے ہیلت کارڈس کی اجرا کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے کے بعد سے حکومت نے مسائل کی یکسوئی کی یقین دہانی کی لیکن کئی اہم مطالبات ابھی بھی زیرالتواء ہے۔ ملازمین کے علاوہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کے مطالبات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ جے اے سی نے 2 جون تک پی آر سی پر عدم عمل آوری کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دی۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق