نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا کی مداخلت پر بجلی ملازمین کی ہڑتال ختم
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا کے تیقن پرالیکٹریسٹی آرٹیزنس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ جے اے سی کے صدرنشین ستیش ریڈی کی قیادت میں الیکٹریسٹی ایمپلائیز کے نمائندوں نے بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی اور
نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا کی مداخلت پر بجلی ملازمین کی ہڑتال ختم


حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا کے تیقن پرالیکٹریسٹی آرٹیزنس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ جے اے سی کے صدرنشین ستیش ریڈی کی قیادت میں الیکٹریسٹی ایمپلائیز کے نمائندوں نے بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی اور دیرینہ حل طلب مسائل سے واقف کرایا۔ بھٹی وکرمارکا نے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹرتلنگانہ ٹرانسکو کو ہدادیت دی کہ وہ ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیں۔

جے اے سی نے نائبوزیراعلی سے اظہارتشکر کیا جنہوں نے فوری عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے مطالبات کی یکسوئی کی راہ ہموار کی ہے۔نائبوزیراعلی نے کہا کہ بجلی ملازمین کو عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہئے تاکہ ریاست میں بجلی پیداوار اور سپلائی میں بہتری ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ستائش حاصل کرکے محکمہ کا نام روشن کیا جاسکتا ہے ۔

نائب وزیراعلی نے کہا کہ بجلی شعبہ میں ہڑتال پر پابندی ہے اورموسم گرما میں بجلی طلب میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ملازمین کوہڑتال سے گریزکرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی ممکن ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے یقین دہانی کی کہ بجلی آرٹیزنس کے مسائل کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پرحکومت جائزہ لے گی۔ حکومت بجلی ملازمین کی یونینوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اورملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسکو کے صدرنشین اور مینجنگ ڈائرکٹر ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بات کرکے مسائل کا حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مطالبات جن سے سرکاری خزانہ پر اضافی بوجھ نہیں پڑیگا، انکو فی الفورحل کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande