
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال سے نمائندہ وفد کی ملاقات، اہم تبادلہ خیال
علی گڑھ، 18 اپریل (ہ س)۔ ملک کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال سے مختلف سماجی و تعلیمی اداروں کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون بھی موجود تھیں۔ وفد نے قومی ترقی، سماجی شمولیت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔وفد میں معروف سماجی کارکن ظفر سریش والا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ڈاکٹر فاروق پٹیل (کے پی گروپ)، ابرار عراقی، جنید شریف، ڈاکٹر ظہیر کازی سمیت دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔
ملاقات کے دوران وفد نے مختلف قومی و سماجی مسائل پر اپنے خیالات پیش کیے، جنہیں قومی سلامتی کے مشیر نے بغور سنا۔ اجیت ڈوول نے اس موقع پر ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے دور رس رہنمائی فراہم کی اور اداروں کے مؤثر کردار پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق، گفتگو میں تعلیم کے فروغ، سماجی ہم آہنگی اور قوم کی تعمیر میں تنظیموں کے کردار جیسے اہم نکات بھی زیرِ بحث آئے۔ وفد نے اس بامقصد ملاقات اور رہنمائی پر قومی سلامتی کے مشیر کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ