
بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو’’زیڈ‘‘ زمرہ کی سیکورٹی ملی، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کیاسپول، 18 اپریل (ہ س)۔ حکومت بہارنے ریاست میں وی آئی پی کے لیے حفاظتی انتظامات کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ محکمہ داخلہ (خصوصی برانچ) کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو ’’زیڈ‘‘ زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نوین چندرا کی طرف سے 17 اپریل کو جاری کردہ خط کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری اور نائب وزیر اعلیٰ بجیندر پرساد یادو کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دی جائے گی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپیشل برانچ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو سیکورٹی فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔محکمہ داخلہ نے حکم کی ایک کاپی انسپکٹر جنرل آف پولیس (سکیورٹی)، انٹیلی جنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈیپارٹمنٹل آئی ٹی مینیجر کو بھی بھیجی ہے، اور ان سے ضروری کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan