
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تلنگانہ یونٹ کے صدراین رام چندرراؤ کووزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب احتجاجی مارچ کرنے سے روکنے کے لیے ہفتہ کوان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ یہ احتجاجی مارچ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے خواتین ریزرویشن بل کے مسترد ہونے کے معاملے پرمنعقد کیاجاناتھا۔ چندرراؤ نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کی اپیل کی تھی،تاہم پولیس نے انہیں ان کے گھر پرہی روک دیا۔ نظر بندی کے دوران چندرراؤنے کہاکہ ہم کانگریس کو نہیں چھوڑیں گے جس نے خواتین کوبااختیاربنانے کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دینے والا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو کانگریس پارٹی نے اس کی مخالفت کی اور اس کے خلاف ووٹ دیا، جس سے خواتین کے ریزرویشن کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق