ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ کے محققین کو نینو سیلیکا ٹکنالوجی کے لئے پیٹنٹ حاصل ہوا
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے محققین کو ان کی اختراع بعنوان ”اے نوول نینو سیلیکاڈسپرسڈ سولیوشن اینڈ اے پروسیز فار دی پری پریشن دیئرآف“ کے لئے ہندوستانی پیٹنٹ حاصل ہوا ہے۔ ڈاکٹر سعد
ذاکر حسین کالج اساتذہ


علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے محققین کو ان کی اختراع بعنوان ”اے نوول نینو سیلیکاڈسپرسڈ سولیوشن اینڈ اے پروسیز فار دی پری پریشن دیئرآف“ کے لئے ہندوستانی پیٹنٹ حاصل ہوا ہے۔

ڈاکٹر سعد شمیم انصاری، ڈاکٹر سید محمد ابراہیم اور پروفیسر سید دانش حسن کی مذکورہ اختراع کو حکومتِ ہند کی جانب سے 10 اپریل 2026 کو پیٹنٹ نمبر 586679 عطا کیا گیا۔ اس پیٹنٹ کی معیاد فائلنگ کی تاریخ سے 20 سال تک ہوگی۔

یہ پیٹنٹ شدہ اختراع نینو سیلیکا کو سیمنٹ پر مبنی مرکبات میں مستحکم طور پر شامل کرنے کے لیے ایک سادہ، کفایتی اور قابل توسیع طریقہ فراہم کرتی ہے، جس میں توانائی کے زیادہ استعمال کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس جدت کے ذریعے سیمنٹ پر مبنی مواد کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے، جس سے اس کی مضبوطی، پائیداری اور مائیکرو اسٹرکچرل خصوصیات بہتر ہوتی ہیں۔

یہ پیش رفت نینو سیلیکا کے مؤثر استعمال کو ممکن بناتی ہے، جس سے مٹیریئل کی لاگت میں کمی آتی ہے اور پائیدار تعمیراتی طریقوں کو فروغ ملتا ہے۔ یہ دستیابی سول انجینئرنگ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے میدان میں جدید تحقیق اور اختراعات میں شعبہ کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande