
کوچ بہار، 16 اپریل (ہ س)۔
2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے مہم زوروں پر ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع کے مٹھ بھنگا اسمبلی حلقہ گھوجاڈانگا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ یہ اجلاس ترنمول کانگریس کے امیدوار سبلو برمن کی حمایت میں ہوکی گئی تھی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف اپوزیشن لیڈران بشمول ادھو ٹھاکرے، اکھلیش یادو، ایم کے اسٹالن، اور تیجسوی یادو ان کے رابطے میں ہیں اور سبھی سمجھتے ہیں کہ بی جے پی بنگال میں مظالم کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے پاس بوتھ سطح کے کارکنوں کی کمی ہے اور وہ ایجنسیوں کے ذریعہ لوگوں کو فارم بھرنے کے لئے بھرتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسے کے ذریعے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے خواتین ریزرویشن بل پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اسے حد بندی بل سے جوڑنا ریاست کو تقسیم کرنے، ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کو لاگو کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ لوگوں کو نکالنے کی بات کر رہے ہیں انہیں حراستی کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔
چیف منسٹر نے ”ماتری شکتی کارڈ“ پر بھی بی جے پی پر تنقید کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذاتی معلومات جیسے کہ موبائل نمبر اور بینک کی تفصیلات کو کسی بھی شکل میں شیئر نہ کریں۔
امن و امان کے معاملے پر، انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ فی الحال اس کے ذمہ دار نہیں ہیں، لیکن مستقبل میں یہ ان کے کنٹرول میں ہوگا۔
ہندوستھان سماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ