لاپرواہی اور بے ضابطگی پرایس ڈی او امت کمار معطل
لکھنؤ، 16 اپریل (ہ س)۔اترپردیش حکومت میں شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے سوشل میڈیا پرچل رہی ایس ڈی او امت کمار کی مبینہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سخت رویہ اپنایا ہے۔ انہوں نے پوروانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر
UP-SDO-AMIT-KUMAR-SUSPENDED


لکھنؤ، 16 اپریل (ہ س)۔اترپردیش حکومت میں شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے سوشل میڈیا پرچل رہی ایس ڈی او امت کمار کی مبینہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سخت رویہ اپنایا ہے۔ انہوں نے پوروانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر شمبھو کمار سے بات کی اور معاملے کی مکمل جانچ اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

وزیر شرما کی ہدایات کی تعمیل میں، ایم ڈی شمبھو کمار نے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) امت کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا۔ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں چیف انجینئر اعظم گڑھ نے یہ بھی بتایا کہ وائرل ہونے والے قابل اعتراض ویڈیو کے معاملے میں مو¿ ضلع کے ڈویژن I کے ایس ڈی او سیکنڈ امت کمار کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے اور محکمانہ انکوائری جاری ہے۔

وزیر اے کے شرما نے جمعرات کو واضح طور پر کہا کہ ایسے معاملات کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی شبیہ خراب کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande