رائے بریلی میں تلک کی تقریب میں کھانا کھانے سے 40 افراد بیمار، فوڈ پوائزننگ سے طبیعت خراب
رائے بریلی، 16 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی میں بدھ کی رات ایک تلک تقریب میں کھانا کھانے کے بعد تین درجن سے زیادہ لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا اور پھر گھر بھیج د
UP-RAIBERIELLY-FOOD-POISONING-TILAK-


رائے بریلی، 16 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی میں بدھ کی رات ایک تلک تقریب میں کھانا کھانے کے بعد تین درجن سے زیادہ لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا اور پھر گھر بھیج دیا گیا۔

ضلع کے شیو گڑھ تھانہ علاقے کے تحت واقع شہر شیو گڑھ میں بدھ کی رات بچھراواں کے ایک گیسٹ ہاو¿س میں راجن گپتا کے بیٹے سشیل گپتا کے لیے تلک کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد کھانا کھانے کے بعد متعدد افراد کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔ انہیں فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شیو گڑھ میں داخل کرایا گیا۔

وہاں تعینات ڈاکٹر انل اور پرمود پانڈے نے 40 لوگوں کا علاج کیا۔ بیمار ہونے والوں میں ورشا (10)، پردیپ سنگھ (32)، قدرت علی (48)، مراد (18)، سونو (50)، سمن (30)، آدرش (17)، پریما (65)، شکیلہ (46)، کسم لتا (65)، گیانیندر (35)، اجے جیسوال (36)، انکش (15)، سانوی (6)، سچن(15) درگیش (37) وغیرہ شامل ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ قے فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اب سبھی کی حالت ٹھیک ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande