شادی پورہ سمبل سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو زخمی
سرینگر، 16 اپریل (ہ س): ۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے شادی پورہ سمبل علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تین زخمیوں کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سمبل لے جایا گیا اور بعد میں مزی
شادی پورہ سمبل سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو زخمی


سرینگر، 16 اپریل (ہ س): ۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے شادی پورہ سمبل علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تین زخمیوں کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سمبل لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال بیمینا ریفر کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت راجہ بیگم (55) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ نائدکھائی سمبل کی رہائشی تھی، جو جے وی سی اسپتال سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ انہوں نے کہا کہ دو زخمی افراد، جن کی عمریں بالترتیب 30 اور 22 سال ہیں، دونوں نائدکھائی سمبل کے رہائشی ہیں، ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande