پروفیسر شاہ عالم، اتر پردیش اسٹیٹ الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسل میں نامزد
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے چیئرمین پروفیسر شاہ عالم کو حکومت اتر پردیش کی جانب سے کمیونٹی کیئر اور بیہیویئرل ہیلتھ سائنسز کے زمرے میں اتر پردیش اسٹیٹ الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
پروفیسر شاہ عالم


علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے چیئرمین پروفیسر شاہ عالم کو حکومت اتر پردیش کی جانب سے کمیونٹی کیئر اور بیہیویئرل ہیلتھ سائنسز کے زمرے میں اتر پردیش اسٹیٹ الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز ایکٹ کے تحت قائم شدہ یہ کونسل ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ کونسل میں پروفیسر عالم کی نامزدگی نفسیات اور بیہیویئرل ہیلتھ کے شعبے میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ دو دہائیوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ، انہوں نے کاؤنسلنگ اور ذہنی صحت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ متعدد تعلیمی اور بیداری پروگراموں کا انعقاد کر چکے ہیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں سے وابستہ ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande