
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)
اتر پردیش پولیس پنشنرز کلیان سنستھان، ضلع علی گڑھ کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ پولیس لائن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلع صدر سہن پال وارشنے (ریٹائرڈ پولیس افسر) نے کی۔
میٹنگ میں حال ہی میں ضلع میرٹھ کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس نائب انسپکٹر سریش ویر سنگھ کے ساتھ سہارنپور کے تھانہ فتح پور کے انچارج کی جانب سے کی گئی مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء نے اس واقعہ کو پنشنرز کی توہین قرار دیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے غیر جانبدارانہ جانچ اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اس معاملہ میں ایک تحریری عرضداشت سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، علی گڑھ کو پیش کی جائے، تاکہ متاثرہ ریٹائرڈ افسر کو انصاف دلایا جا سکے۔
میٹنگ میں سہن پال وارشنے، منی لال گوڑ، کپتان سنگھ چوہان، کنور زاہد علی خان اور ہارون رشید خان سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ