ڈوڈہ میں پٹواری ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
ڈوڈہ میں پٹواری ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری جموں، 16 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پٹواری ایسوسی ایشن کا احتجاج ڈوڈہ میں تیسرے روز بھی جاری رہا، جہاں پٹواری ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے
Protest


ڈوڈہ میں پٹواری ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

جموں، 16 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پٹواری ایسوسی ایشن کا احتجاج ڈوڈہ میں تیسرے روز بھی جاری رہا، جہاں پٹواری ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے دیرینہ مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہم مطالبات میں پٹواری حلقوں کی ازسرِ نو تنظیم، جامع سروس پالیسی کی تشکیل اور زیر التوا ترقیوں کی منظوری شامل ہیں۔

پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر ریاض احمد نے بتایا کہ پٹواری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور پورے قائدے قانون سے امتحان پاس کرکے منتخب ہوئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کی ترقیوں میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اُنہوں نے نائب تحصیلدار کی بھرتی کے لیے براہ راست بھرتی کوٹے میں کٹوتی کی مانگ کی تاکہ محکمہ مال میں اُن کی خدمات نائب تحصیلدار کے منصب کو سنبھالنے میں آسانی پید کر سکیں۔ ماضی میں انہی مطالبات کے لیے کئی مرتبہ احتجاج، کام چھوڑ ہڑتالیں کی گئیں لیکن آج تک تمام مسائل مطالبات جوں کے توں پڑے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے ان کے مسائل کو حل کریں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ پٹواری حلقے وسیع علاقوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور انہیں متعدد ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہیں، جس کے باعث ان پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ یہ حلقہ بندی راجہ ٹوڈر مل کے زمانے سے چل رہی ہے اور آبادی کا تناسب کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے اور ایسوسی ایشن کی اعلی قیادت کو حکام نے طلب کیا ہے۔ امید ہے کہ اُن کے کچھ معاملات کو حل کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande