ایم پی کے چھندواڑہ میں پی ڈبلیو ڈی کے ریٹائرڈ افسر کے گھر پر ای او ڈبلیو کا چھاپہ
چھندواڑہ، 16 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں جمعرات کی صبح اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی کارروائی سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پراسیا روڈ پر واقع وندنا لان میں ای او ڈبلیو کی ٹیم نے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے ریٹائرڈ افسر مہند
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں اقتصادی جرائم کے ونگ (ای او ڈبلیو) کی کارروائی


چھندواڑہ، 16 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں جمعرات کی صبح اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی کارروائی سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پراسیا روڈ پر واقع وندنا لان میں ای او ڈبلیو کی ٹیم نے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے ریٹائرڈ افسر مہندر ناگ ونشی کے گھر پر دستک دی۔ علی الصبح بڑی تعداد میں پہنچے افسران نے موقع پر پہنچتے ہی پورے احاطے کو اپنے قبضے میں لے کر جانچ شروع کر دی۔

کارروائی کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے لیے ٹیم نے لان کا مرکزی گیٹ اندر سے بند کر دیا۔ احاطے میں واقع مکان اور دیگر حصوں میں باریکی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ کسی بھی بیرونی شخص یا میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سے واضح ہے کہ جانچ انتہائی حساس ہے اور ہر پہلو کو سنجیدگی سے کھنگالا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کارروائی آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کی جا رہی ہے، جس میں مہندر ناگ ونشی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں اور دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ای او ڈبلیو کے حکام نے ابھی تک اس معاملے میں زیادہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے صرف چھاپہ مار کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پوری کارروائی ختم ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر تفصیلی معلومات دی جائے گی۔ فی الحال اتنا ہی سامنے آ سکا ہے کہ اب تک کی جانچ میں کئی اہم دستاویزات اور ممکنہ ثبوت ملے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande