شعبہ فارماکولوجی میں ایم ڈی طلبہ کے لیے انڈکشن پروگرام منعقد
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی نے میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے اشتراک سے 2025 بیچ کے نئے ایم ڈی (فارماکولوجی) ریزیڈنٹس کے لیے ایک انڈکشن پروگرام منعقد کیا۔ شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے
انڈکشن پروگرا


علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی نے میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے اشتراک سے 2025 بیچ کے نئے ایم ڈی (فارماکولوجی) ریزیڈنٹس کے لیے ایک انڈکشن پروگرام منعقد کیا۔ شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے پروفیسر تمکین خان، کوآرڈینیٹر، ایم ای یو نے فارماکولوجی میں تعلیمی دائرہ کار اور مواقع پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عرفان احمد خان نے نیشنل میڈیکل کمیشن کی رہنما ہدایات پر سیشن پیش کیا، جبکہ پروفیسر سید ضیاء الرحمن نے قومی صحت پروگراموں بشمول فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا اور میٹیریووِجیلنس پروگرام آف انڈیا میں ریزیڈنٹس کے کردار پر گفتگو کی۔ انہوں نے بانیئ درسگاہ سر سید احمد خاں کی حیات و خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر احمر حسن نے جے این ایم سی اور شعبہ فارماکولوجی کی تاریخ بیان کی، جبکہ ڈاکٹر جمیل احمد نے اے ایم یو کو ایک امتیازی تعلیمی ادارے کے طور پر متعارف کرایا۔ پروگرام میں چِٹ سسٹم کے ذریعے گائیڈز کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اثنا رفعت خان نے انجام دئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande