
ہلدوانی ، 16اپریل (ہ س)۔8فروری 2024کو پیش آئے ہلدوانی تشدد معاملے میں مرکزی ملزم عبدالملک کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ ، نینی تال نے ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس آلوک ورما اور جسٹس آلوک مہرا کی ڈبل بنچ نے کیس کی سماعت کے بعد یہ اہم فیصلہ سنایا۔ خاندان نے اس فیصلے پر ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
عبدالملک کی جانب سے ایڈوکیٹ سمپریت اجمانی اور ایڈوکیٹ وکاس گگلانی نے عدالت میں پیروی کی۔ دفاع نے دلیل دی کہ کیس کے ملزمان تشدد کے دن جائے وقوعہ پر یا شہر میں موجود نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثبوتوں اور حقائق کی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔ اس کیس میں کافی عرصے سے ضمانت مسترد کی جا رہی تھی، عدالت نے تمام پہلوو¿ں پر غور کرنے کے بعد اسے منظور کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے عبدالملک معاملے میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کو بھی ہدایت دی تھی۔
عبدالملک کو اس معاملے میں یو اے پی اے سمیت سنگین الزامات کا سامنا تھا اور وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد اہل خانہ اور حامیوں نے ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد