
حیدرآباد ، 16 اپریل (ہ س) ۔
سپریم کورٹ کالجیم نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے چارمستقل ججوں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کی صدارت میں سپریم کورٹ کالجیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججس کومستقل جج مقررکرنے کو منظوری دی گئی ۔ ان ججس میں جسٹس وائی رینوکا،جسٹس این نرسنگ راؤ،جسٹس ای تروملا دیوی اورجسٹس بی آرمدھوسدن راؤشامل ہیں۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں ججوں کی جملہ تعداد 42 الاٹ کی گئی جبکہ موجودہ ججس کی تعداد 28 ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم میں کیرالا ہائی کورٹ کے لئے پی اروند کرشنما اورایل مادھوکومقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالجیم میں مہاراشٹرا، کرناٹک اوربمبئی ہائی کورٹس کے لئے بھی ججس کے ناموں کو منظوری دی گئی ۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق