پلوامہ میں کولڈ اسٹوریج یونٹ حادثے میں 1 ہلاک، 4 زخمی
سرینگر، 16 اپریل (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں جمعرات کو تیز ہواؤں کی وجہ سے زیر تعمیر کولڈ اسٹوریج یونٹ کے نیچے گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے زیر
تصویر


سرینگر، 16 اپریل (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں جمعرات کو تیز ہواؤں کی وجہ سے زیر تعمیر کولڈ اسٹوریج یونٹ کے نیچے گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے زیر تعمیر کولڈ اسٹوریج یونٹ گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والوں کی شناخت سجاد احمد میر ساکنہ روہامہ، رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت جسپریت سنگھ ساکنہ امرتسر، اعجاز کمار اور ہلال احمد راتھر ساکنہ بڈگام اور نصیر احمد میر ساکنہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande