وزیر اعلیٰ نے تخت سری ہرمندر جی میں کی پوجا، ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی
پٹنہ، 16 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نےآج دشمیش پتا سری گرو گووند سنگھ جی مہاراج کی جائے پیدائش پٹنہ صاحب میں تخت سری ہرمندر جی کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے تخت سری ہرمندر جی، پٹنہ صاحب میں پوجا کر ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے
وزیر اعلیٰ نے تخت سری ہرمندر جی  میں کی پوجا، ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی


پٹنہ، 16 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نےآج دشمیش پتا سری گرو گووند سنگھ جی مہاراج کی جائے پیدائش پٹنہ صاحب میں تخت سری ہرمندر جی کا دورہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے تخت سری ہرمندر جی، پٹنہ صاحب میں پوجا کر ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ سری ہرمندر جی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے انہیں تلوار، چادر، پگڑی اور علامتی نشان پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک گرو کی تحریک سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نتیش کمار نے طویل عرصے تک بہار کی قیادت کرتے ہوئے ریاست کو آگے بڑھایا ہے۔ ہم لوگوں نے 350 ویں پرکاش پرو کو شاندار طریقے سے منایا ہے۔ یہاں کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سری گرو گووبند سنگھ جی مہاراج کا آشیروا دپوری ریاست پر قائم رہیں۔ ریاست ترقی کرے اور ملک ترقی کرے، یہ ہماری خواہش ہے۔

اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، انسپکٹر جنرل آف پولیس، پٹنہ رینج جتیندر رانا، پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن، گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین، سیوادار اور عقیدت مند موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande