بھوپال میونسپل کارپوریشن میں ناری شکتی وندن پر خصوصی اجلاس، تجویز متفقہ طور پر منظور، اپوزیشن کی آدھی موجودگی
بھوپال، 16 اپریل (ہ س)۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن کونسل نے جمعرات کو ’ناری شکتی وندن‘ کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کر کے خواتین کی بااختیاری پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس بی ٹی واقع کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اس اجلاس میں ایکٹ سے متعل
میونسپل کارپوریشن کے صدر کشن سوریہ ونشی نے اجلاس کا آغاز کیا


بھوپال میونسپل کارپوریشن میں ’ناری شکتی وندن‘ پر خصوصی اجلاس


بھوپال، 16 اپریل (ہ س)۔

بھوپال میونسپل کارپوریشن کونسل نے جمعرات کو ’ناری شکتی وندن‘ کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کر کے خواتین کی بااختیاری پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس بی ٹی واقع کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اس اجلاس میں ایکٹ سے متعلق تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تاہم، اجلاس میں اپوزیشن کی موجودگی نسبتاً کم رہی۔

اجلاس میں برسراقتدار بی جے پی کے 52 کونسلر شامل ہوئے، جبکہ کانگریس کے 20 میں سے صرف 10 کونسلر ہی موجود رہے۔ آغاز کے وقت کانگریس کے محض 5 کونسلر موجود تھے، جبکہ کچھ کونسلر ’وندے ماترم‘ کے گائے جانے کے بعد اجلاس میں پہنچے۔ حزب اختلاف رہنما شبستاں ذکی بھی وندے ماترم کے گانے کے بعد پہنچیں۔

میونسپل کارپوریشن کے صدر کشن سوریہ ونشی نے اجلاس کا آغاز کیا۔ اس دوران ایم آئی سی رکن سشما باویسا نے ’ناری شکتی وندن‘ سے متعلق تجویز پیش کی، جس پر کونسلروں نے تفصیل سے بحث کی اور آخر کار متفقہ طور پر اسے منظور کر لیا گیا۔ کارپوریشن کے صدر کشن سوریہ ونشی نے بتایا کہ اجلاس میں خاتون کونسلرز ایکٹ پر غور و خوض اور بحث دونوں کریں گی۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کمشنر سنسکرتی جین غیر حاضر رہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خاتون افسر کی موجودگی نہیں دیکھی گئی، جو ’ناری شکتی وندن‘ جیسے موضوع کے پیشِ نظر توجہ کا مرکز رہی۔

ریاست میں 10 سے 25 اپریل تک ’ناری شکتی وندن‘ پندرہ روزہ مہم (پکھواڑہ) منائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ شہری انتظامیہ نے تمام شہری بلدیاتی اداروں کو خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس پہل کا مقصد خواتین کی شراکت داری، حقوق اور خود مختاری پر مکالمے کو مضبوط بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande