خیامئی صنعتی منصوبوں کو منظوری، سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ
خیامئی صنعتی پروجیکٹو کو منظوری، سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ علی گرھ، 16 اپریل (ہ س)۔ کمشنر علی گڑھ منڈل سنگیتا سنگھ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو مح
کمنشر میٹنگ کرتے وہئے


خیامئی صنعتی پروجیکٹو کو منظوری، سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ

علی گرھ، 16 اپریل (ہ س)۔ کمشنر علی گڑھ منڈل سنگیتا سنگھ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سومنا-سڑک چوڑی منصوبہ منظور ہو چکا ہے اور جلد کام شروع ہوگا۔ 132 کے وی اے بجلی گھر کے قیام کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، جس سے صنعتوں کو بہتر بجلی سپلائی ملے گی۔

کمشنر نے صنعت کاروں کو مزدوروں کے ساتھ بہتر تال میل رکھنے، بروقت اجرت اور فلاحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ صنعت کاروں نے علاقے کے ماحول کو پُرامن اور سازگار قرار دیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تالانگری میں جلد ای ایس آئی ڈسپنسری قائم کی جائے گی تاکہ مزدوروں کو قریب ہی طبی سہولت مل سکے۔ ساتھ ہی برآمدات بڑھانے کے لیے غیر ملکی زبانوں کی تربیت پر بھی زور دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande