اے ایم یو گرلز اسکول میں صحت بیداری سیشن کا انعقاد
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول میں طالبات کی جسمانی اور ذہنی صحت کے موضوع پر ایک معلوماتی انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا گیا۔یہ سیشن جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی کی ٹیم نے منعقد کیا، جس میں پرو
صحت پر بیداری پروگرام


علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔

اے ایم یو گرلز اسکول میں طالبات کی جسمانی اور ذہنی صحت کے موضوع پر ایک معلوماتی انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا گیا۔یہ سیشن جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی کی ٹیم نے منعقد کیا، جس میں پروفیسر فضل الرحمٰن (چیئرمین)، ڈاکٹر نیما عثمان، ڈاکٹر نصرہ رحمان، اور جونیئر ریزیڈنٹس ڈاکٹر پروین چودھری، ڈاکٹر دلشاد خان، ڈاکٹر سویتا چودھری، ڈاکٹر سدرہ خان اور ڈاکٹر عبداللہ خان شامل تھے۔پروفیسر فضل الرحمٰن نے درست نشست و برخاست اور جسمانی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر نیما عثمان نے طالبات کے درمیان باہمی رہنمائی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر پروین چودھری نے صحت سے متعلق آگہی اور احتیاطی تدابیر پر گفتگو کی، جبکہ ڈاکٹر نصرہ رحمان نے پی سی او ایس /پی سی او ڈی اور ذہنی دباؤ کے بندوبست جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز اسکول کی پرنسپل مسز آمنہ ملک کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر کلچرل کوآرڈینیٹر محترمہ عرشی ظفر خان بھی موجود تھیں۔ پروگرام کی نگرانی مسز بشریٰ کرمانی اور ڈاکٹر وسیم رضا خان نے کی۔ مسز ہما مختار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande