
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے تعلیمی سیشن2026-27میں پہلی جماعت میں داخلہ کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ قرعہ اندازی 28 اپریل 2026 کو سہ پہر تین بجے ہوگی۔ قرعہ اندازی کی کارروائی آن لائن انجام دی جائے گی، جسے ویب لنک https://youtube.com/live/BqbiYtxj1v8?feature=share پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔ سرپرستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں دفتر نہ آئیں، کیونکہ پورا عمل صرف آن لائن ہوگا۔ قرعہ اندازی کے نتیجہ کا اعلان اے ایم یو کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com پر کیا جائے گا۔ امیدواروں کو الگ سے کوئی اطلاع نامہ ارسال نہیں کیا جائے گا، لہٰذا وہ تازہ ترین معلومات کے لیے باقاعدگی سے ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ